بجلی بند رہے گی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 29موڑ فیڈر22اکتوبر کو صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے آسیاں، ہندوآنہ، چناب نگر، لاہور روڈ فیڈرصبح ساڑ ھے سات سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے جوبلی، منصورآباد، رفحان، فاروق آباد، سوساں روڈ ،فتح آباد، یثرب فیڈر66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے مرافکو، کوہ نور سٹی، نیو مدینہ ٹائون،کینال روڈ فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے فیصل ہسپتال فیڈرصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی جی آئی ایس گرڈسٹیشن کے سلیمی چوک، آئیڈیل چوک، ہلال روڈ، شریف پورہ، گیٹ چوک، جھال خانوآنہ ، واسا، دارالاحسان، سرفراز کالونی، بوستان زہرا، خواجہ گارڈن، جنرل ہسپتال، میاں چوک، دوست سڑیٹ، ایل سی ایم، داتا سٹریٹ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں