اوور چارجنگ کرنے والوں کی دکانیں سیل کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانیکا حکم دیا اور کہا کہ اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایکشن لیا جائے۔ پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پھل وسبزیاں مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت ہونی چاہیں۔اوورچارجنگ کرنے والوں کی دکانیں سیل کریں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے جیل میں بھیجیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پیرا فورس کی کارروائیوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں سپلائی شروع ہونے کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں واضح کمی ہوگی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے نان و تندور ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرکے واضح پیغام دیا کہ روٹی 14 روپے فی عدد اور نان 20 روپے فی عدد پر فروخت میں کوئی دوسری رائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں تندور مالکان کو مل سے براہ راست تندوروں پر آٹا کی سپلائی جاری ہے تاکہ شہریوں کو سرکاری نرخ پر معیاری روٹی فراہم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں تسلسل کے ساتھ فیلڈ میں ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں