کسانوںکی مشکلات منظم جدو جہد سے حل ہوں گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)کسانوں کی مشکلات اور مصائب کاحل صرف اور صرف منظم جہدوجہد سے ممکن ہے اگر کسان متحد نہ ہوئے تو کسانوں کی مشکلات میں شدید اضافے کا خدشہ ہو گا ملکی معیشت کا 70 فیصد انحصار زراعت پر ہونے کے باوجود وطن عزیز ایک خطرناک حد تک غذائی قلت شکار ہو سکتا ہے اس موقع پر حاجی محمد حسین گل،عاطف گل،حاجی یوسف گل ،چوہدری عمیر گل ،چوہدری محمد یاسین ،میاں وکیل احمد جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی زون ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کسان کی نمائندگی جاگیر دار، اور مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار کرتا ہیانہوں نے کہا کہ جب حقیقی طور پر کسان کی نمائندگی کسان اور مزدور کی نمائندگی مزدور کے پاس ہوگی تو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسان بورڈ مزدور اور کسان بھائیوں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے آئیے جماعت اسلامی کسان بورڈ کی ممبر شپ حاصل کیجیے اوراپنا حق حاصل کرنے کے لیے منظم جہدوجہد کاآغاز کیجئے اور وطن عزیز سے غربت , جہالت ،بیروزگاری،ظلم وجبر کے نظام کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کیجئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں