حکومت گندم کی امدادی قیمت4500فی من مقرر کرے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)کسان بورڈپاکستان نے گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے مقررکرنے کے حکومتی فیصلہ پر کہا حکومت گندم کی امدادی قیمت کم از کم قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرے۔ مرکزی صدر سردا ر ظفر حسین خاںنے کہاہے کہ اگر حکومت کسانوں کو کھاد، بیج ،بجلی، ڈیزل اور زرعی ادویات کی قیمتوں میںسبسڈی دے تو گندم دو ہزار روپے من بھی فروخت کرنے کو تیار ہیں ، حکومت گندم کی امدادی قیمت 45سو روپے من، آٹے پر سبسڈی ، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد کمی، سیلاب متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 40ہزار امداد اور زرعی قرضوں کے موخر کرنے کااعلان کرے ۔ کسانوںکے مطالبات کے حق میں پنجاب بھرمیں 24، 25 اور26 اکتوبر کو روڈکارواںہوگا بعدمیںاس کو پورے پاکستان تک پھیلادیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کھاد مافیا اور اس کے سہولت کاروں کا نشان عبرت بنایا جائے۔کسانوں سے گندم کاایک ایک دانہ خریدنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کسانوںکو فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے جدید اور معیاری پیچ ستے نرخوں پرفراہم کئے جائیں، ملاوٹی کھادوں ، جعلی ادویات اور جعلی بیچ فروخت کرنے والے ڈیلروں کو عمر قید کی سزائیں دی جائیں،ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے زراعت کیلئے کسانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے ، زرعی اور زرخیز زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد کی جائے،زرعی اجناس کی پیدواری لاگت کم کرنے کے لیے زرعی ان پٹس جن میں کھاد اور زرعی ادویات شامل ہیں پر سبسڈی دی جائے،بجلی، گیس اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں