کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے آسان طریقے

کراچی ( بیو رو چیف )جسم میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو صحت کے لیے نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے اور اس سے خون کی شریانیں بلاک ہوسکتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔ایچ ڈی ایل کو صحت کے لیے مفید کولیسٹرول قرار دیا جاتا ہے اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ہمارا جگر جسم کی ضروریات کے مطابق کولیسٹرول تیار کرتا ہے اور متعدد عناصر جیسے خاندان میں کولیسٹرول کی تاریخ، تمباکو نوشی اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے وغیرہ اثر انداز ہوتے ہیں۔مگر چند آسان طریقوں سے آپ قدرتی طور پر جان لیوا امراض قلب کا شکار بنانے والے کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ monounsaturated فیٹس یا چکنائی سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔زیتون کا تیل، مونگ پھلی یا کینولا کا تیل اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، بادام، مونگ پھلی اور تِلوں میں بھی یہ چکنائی پائی جاتی ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ polyunsaturated فیٹس کے استعمال سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔چکنائی کی یہ قسم میٹابولک سینڈروم اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اس چکنائی کی اہم قسم ہے جو مچھلی، اخروٹ، اور سویا بین سے جسم کا حصہ بنائی جاسکتی ہے۔ٹرانس فیٹس چکنائی کی ایسی قسم ہے جسے شیلف میں رکھی غذاں کے ذائقے اور مدت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ہمارا جسم ٹرانس فیٹس کو چنائی کی دیگر اقسام سے مختلف انداز سے پراسیس کرتا ہے۔ٹرانس فیٹس سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے۔اس قسم کی چکنائی کھانے پکانے کے تیل، پیکج فوڈ اور بیکری کی مصنوعات میں پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں