منشیات فروش نے فائرنگ کرکے نشہ لینے آئے نوجوان کو زخمی کردیا

مریدوالہ(نا مہ نگار )منشیات فروش نے فائرنگ کرکے نشہ خریدنے کے لیے آنیوالے نشہ کے عادی نوجوان کو زخمی کردیاپولیس کے جوانو ں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فرو ش کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق مریدوالہ گجر بستی میں ملزم یسین عرصہدراز سے منشیات فروشی کر رہا تھا جس کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے ایک بار ریڈ کیا تھا لیکن ملزم پولیس کو جل دیکر فرار ہوگیاتھا گزشتہ روز پولیس نے اسکی گرفتاری کے لیے پیچھاکیا تو ملزم 196گ ب کے نشہ کے عادی نصیر ناصر کے ساتھ موجود تھا جو مبینہ طور پر اس سے نشہ خریدنے آیا تھاملزم یسین نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں نشہ خریدنے آیا نصر ناصر چھاتی میں فائر لگنے سے زخمی ہوگیا تاہم پولیس نے اس اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 324ت پ اورزیر دفعہ9cاور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے دوسر ی طرف مضروب ہونے والے نصیر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسکی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں