ایران،تفتان آتش فشاں7لاکھ سال کی خاموشی کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا

تفتان ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں واقع تفتان آتش فشاں تقریباً 7لاکھ سال کی خاموشی کے بعد دوبارہ سرگرم ہو گیا ہے۔زمین میں حر کت ہونا شروع ہوگئی مقامی ماہرین کے مطابق اس آتش فشاں کو پہلے مکمل طور پر مردہ سمجھا جاتا تھا، مگر اب اسے خوابیدہ قرار دیا گیا ہے، اگرچہ فی الحال کسی فوری دھماکے کا خطرہ کم ہے، لیکن علاقے کے حکام کو مشاہدے اور نگرانی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق جولائی 2023سے مئی 2024کے درمیان زمین میں تقریباً 9سینٹی میٹر کی بلند رفتاری ریکارڈ کی گئی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ اس کے نیچے گیس اور ماگما کا دبا ؤبڑھ رہا ہے۔یہ آتش فشاں تقریبا ً3940 میٹر بلند ہے اور اس کی پیدائش یوریشیا براعظم کے نیچے عربی سمندر کی پرت کے دبا سے ہوئی، ماہرین کے مطابق اگر یہ سرگرم ہو گیا تو اس علاقے اور قریبی بستیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔زمین میں اس قسم کی حرکتیں عام طور پر کئی سالوں تک جاری رہ سکتی ہیں اور یہ آتش فشاں مستقبل میں مزید سرگرمی دکھا سکتا ہے، مقامی انتظامیہ نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں اور ضروری اقدامات اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں