ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرلگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سدھار کے نواح کا رہائشی محمد عامر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام کے سلسلہ میں شہر کی طرفآ رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر عقب سے آنیوالا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا ۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تباہ نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں