گوجرہ میں 2خواتین اغوا

گوجرہ (نامہ نگار)مسلح افراد دومختلف واقعات میں دوخواتین کو اغواء کر کے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ شاہ عالم کالونی گوجرہ کے اسامہ احمد کی ہمشیرہ غلام فیضہ اپنے گھرمیںموجود تھی کہ اس دوران شمعون وغیرہ تین افراد آئے اور گھر میں داخل ہوکراسلحہ کے زورپر اس کی ہمشیرہ کو اغواء کوکرلیاور گاڑی میں ڈال کر کے فرارہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میںمحلہ قادر کالونی کے مشتاق احمد کی18سالہ بیٹی علیشہ مشتاق بیوٹی پارلر سے گھر آرہی تھی جس کو راستہ میں علی حسن وغیرہ اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں