پراپرٹی ڈیلر نے ڈویلپر سے 15کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اراضی خریدنے کا جھانسہ دیکر پراپرٹی ڈیلر نے ڈویلپر سے 15کروڑ کی رقم ہتھیالی’ رقبہ دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ذوالفقار کالونی کے ڈویلپر سعید احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم پراپرٹی ڈیلر علی مرتضیٰ نے کہا کہ 216 رب میں رقبہ فروخت ہو رہا ہے اور وہ اس کی باتوں میں آ گیا اور رقبہ کا سودا 15کروڑ میں طے کر کے رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ رقبہ دلوایا نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں