اسفالٹ پلانٹ میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر 113ج ب کے قریب مشتاق اینڈ سنز اسفالٹ پلانٹ میں آگ لگ گئی، بھاری مالیت کا سامان اور مشینری جل گئی، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسفالٹ پلانٹ میں تارکول (لُک) اور بجری کو مکس کیا جا رہا تھا کہ آئل لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ تارکول اور دیگر سامان کو آگ لگنے سے بھاری مالیت کا نقصان ہوا۔ تاہم ریسکیو فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں