سیلاب متاثرین کے اکائونٹس اوپن ہونا شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو ا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسی، اربن یونٹ اور بینک آف پنجاب کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکی سحر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کے اکائونٹس کھلنے کے عمل پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ متاثرین کے اکائونٹس اوپن ہونا شروع ہو گئے ہیں اور یہ عمل جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔سیلاب متاثرین کو نقصان کے ازالے کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی اور امدادی رقم براہ راست بینک اکائونٹس میں منتقل ہوگی۔ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک نکالنے کی حد مقررہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امدادی رقوم کے اجرا کے موقع پر متاثرین کیلئے کھانا،پانی اور واش روم کی سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو شفافیت اور تیزرفتاری سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں