تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد اصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ہے اس حصے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بھاری مشینری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال کالونی کے بعض بازاروں میں پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور قصورواروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے علامہ اقبال کالونی میں تجاوزات کی صورتحال کو چیک کیا تو بعض بازاروں اور شاہرات پراپرٹی مالکان نے ناجائز تعمیرات قائم کر رکھی تھیں جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے ذریعے انہیں مسمار کر دیا اور قصورواروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ عارضی یا پختہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر نہ صرف ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا بلکہ تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اور دیگر مٹیریل قبضے میں لے لیا جائے گا ل۔ تجاوزات سے باز نہ انے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں