گھوڑوں کی نسلوں کے حوالے سے تربیتی سیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ لائیوسٹاک فیصل آباد میں گزشتہ روز تحصیل فوکل پرسنز کی گھوڑوں کی نسلوں، بیس لائن سروے فارم اور ڈیٹا کمپائلیشن کے موضوع پر تربیتی سیشن منعقد ہو ا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی اس موقع پر موجود تھے۔تربیت ڈویژنل فوکل پرسن ڈاکٹر عبیدالرحمن نے دی جنہوں نے شرکا کو گھوڑوں کی مختلف نسلوں، بیس لائن سروے فارم کے اندراج اور ڈیٹا کمپائلیشن کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی۔ فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے تحصیل فوکل پرسنز نے تربیت میں شرکت کی اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے عملی تجربہ حاصل کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحصیل سطح پر فوکل پرسنز کی تربیت سے گھوڑوں کی نسلوں کے متعلق درست اعداد و شمار اکٹھے کرنے اور تحقیقی کاموں میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں