پیر سید عبدالقادر جیلانی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی انتقال کر گئے ۔ علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی کی بخشش ومغفرت وبلندی درجات اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔انکانماز جنازہ 23 اکتوبرجمعرات کو دن 2بجے آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ حسینیاں شریف اداکیاجائیگااور وہی تدفین ہوگی۔ علم و عرفان کا سورج دور افق میں ڈوب گیا۔ پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد علی گردیزی، چوہدری ضمیر گجر، صدرپنجاب، قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی۔ محمد رفیق لودھی۔ محمد شہزاد سلطانی۔ علامہ محمد قاسم وقار سیالوی۔ علامہ محمد رفیق اعوان قادری۔ ملک شیراز نعیم ودیگر نے معروف عالم دین پیر سید عبدالقادر جیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندھو سیداں کے وصال پر انکے پسماندگان، مریدین، تلامذہ، عقیدت مندان، وابستگاں سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات سے امت مسلمہ کا بہت بڑا ناقابل تلافی نقصان ہوا ، ایک روشن ستارہ غروب ہوگیا مگر آپ کی روشن کی ہوئی شمع علم اور فیض ہمیشہ قائم رہے گا ۔ آپ امت کے عظیم علما میں سے تھے جن کی گفتگو اور تحریروں کو بطور حوالہ ہمیشہ پیش کیا جاتا رہے گاآج عالمِ اسلام ایک قدآور علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں