ضمنی انتخابات’ ن لیگی عہدیدارکامیاب ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق معاشی استحکا م کے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی میدان سے بھاگ گئی ہے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار واضح رہے سے کامیاب ہوں گے-ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان کوجوذمہ داری دیں گی وہ اسے ذمہ داری سے پوری کریں گے ماضی میں بھی انہوں نے واساکے وائس چیئرمین کی حیثیت سے فیصل آباد میں اربوں روپے کے پروجیکٹس مکمل کروائے اب بھی نکاسی وفراہمی آ ب کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گیا-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں-جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں