پینم ہسپتال فیصل آباد میں بریسٹ کینسر کے بارے آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے سلسلے میں پینم ہسپتال فیصل آباد میں ایک خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت ڈائریکٹر پینم ہسپتال ڈاکٹر بابر عمران نے کی، جبکہ ہیڈ آف آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز خان، سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد نعیم، آنکولوجسٹ ڈاکٹر رانا قمر جاوید اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر سائرہ قمر سمیت متعدد ماہرینِ صحت نے شرکت کی۔شرکائے واک نے آگاہی پلی کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بریسٹ کینسر سے بچا، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کی اہمیت سے متعلق پیغامات درج تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر بابر عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے ایسی سرگرمیوں کا مقصد عوام کو اس جان لیوا بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچا کے لیے مستقل آگاہی مہمات ناگزیر ہیں تاکہ خواتین اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہیں۔دیگر ماہرینِ صحت نے بھی بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی، اور شرکا کو بروقت معائنے اور علاج کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں