کپتان اچھا ہوتو کسی بھی میدان میں فتح حاصل کی جاسکتی ہے،رانا طیب خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم پلسز ٹائیگر کے مالک رائو جہانگیر،رائو رئیس ،رائو منیر کی طرف سے پوری ٹیم اور مینجمنٹ کمیٹی،ٹیم اسپانسرز کے اعزاز میں خیام بینکوئیٹ ہال اقبال سٹیڈیم میں ایک پر وقار اعشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد، چیئر مین رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی سہیل منظور،سابق صدر حاجی منظور قادر، میاں محمد اشرف،رانا اشفاق بھولا، خالد پراچہ، طاہر ڈار، عزیز خالد، رانا زبیر، حاجی قذافی، شہزاد غلام رسول، شیخ عادل، رانا وقاص، سمیت دیگر معززین اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر من رانا طیب خاں، وائس چیئر مین شیخ محسن ، صدرحاجی سردار محمد،سہیل منظور اور دیگر نے شاندار فتح پر ٹیم کے کپتان رائو جہانگیر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کپتان اگر اچھا ہو تو کسی بھی میدان میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے ۔رائو جہانگیر نے جس انداز سے ٹیم ورک کیا اس پر انہیں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی نہ صرف کاروباری ادارہ ہے بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا چکا ہے ۔انشا اللہ تعالی آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔آخر میں میزبان محفل رائو جہانگیر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں