خدمت مرکزاراضی سنٹرمیں کرپشن عام’سائلین پریشان

فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع کاخدمت مرکز اراضی سینٹر سبزی منڈی کی شکل اختیار کرگیا،خدمت مرکز اراضی سنٹرسائلین خواتین اور بزرگو ں کے لئے عذاب اورکرپشن کا گڑھ بن گیا،سنٹرکے عملہ اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے آن لائن ٹوکن جاری کرنے والاسسٹم بند ،رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا،بھار ی رشوت دینے والے کا پہلے کام ہو گا، ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی،سائلین اور وکلا کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ،آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسر ے اور پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع فیصل آباد کو اراضی کی رجسٹریشن کے اصول کیلئے چار حصوں میں تقسیم کرکے پرانے پٹوار نظام کوبہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے خدمت مرکز اراضی سنٹر قائم کیا اس کو فیصل آباد سٹی، فیصل آباد صدر،اربن ون،اربن ٹو۔سب کے سب رجسٹرار کے الگ الگ سنٹرز قائم کئے گئے مگر افسوس کہ خدمت مرکز اراضی سنٹر مکمل طورپر تباہ ہوگیا اور کرپشن کا گڑھ بن گیا یہاں آنے والے سائلین پہلے سے بھی زیادہ پر یشان اور خوار ہورہے ہیں خدمت مرکز اراضی سنٹر میں داخل ہونے سے معلوم ہوتاہے کہ جیسے کو ئی سبزی منڈی میں آگیاہے خوبصورت سنٹر میں بنائے گئے کائونٹرز پر جوکہ کمپیوٹرز سے جاری ٹوکن سسٹم ہی ایک عرصہ سے سنٹرکے عملہ اور وکلا کی ملی بھگت سے بند کردیا گیاہے جس کی وجہ سے یہاں آنے والے عام سائلین کو خواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے رشوت اور سفارش کے بغیر عملہ بات نہیں سنتا جس کی بنا پر سائلین کو بھاری فیس ادا کر کے وکلا کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہے اور جوشہری وکلا کوبھاری فیس ادا کرتاہے اس کا پہلے کام ہوتا ہے، وکلا عملہ کو خود مبینہ طور پر رشوت دیتے ہیں جتنی بڑی پارٹی اتنی ہی بھاری رشوت ہوتی ہے یا پھر سفارش کسی بڑے افسر کی ہونی چاہیے، سنٹرپر آئے سائلین کا کہناہے کہ سنٹر کا عملہ کہتاہے کہ آج سب رجسٹرار نہیں آئے (خدمت مرکز اراضی سنٹر) اور منشی وغیر کام ہی نہیں کرتے بڑا وکیل کرو یا اہل کمیشن رجسٹریشن کروا لیں اور پھر سب رجسٹرار کے ملازم منشی کمپیوٹر کو لے کر جس جگہ کہے پہنچ جاتے ہے بڑے وکیل کے دفتر اورگھر پر ہی کام ہوجاتا ہے اس کیلئے منہ مانگی قیمت وصول کی جاتی ہے اس طرح خدمت مرکز اراضی سنٹر کے ملازموں نے اور افسران نے مل کر سائلین اور شہریوں سے لاکھوں روپے میبنہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں سائلین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے خدمت مرکز اراضی سنٹر میں ہونے والی کرپشن کا فوری نوٹس لیں اور خدمت مرکز اراضی سنٹر کے بندٹوکن سسٹم کو نادرا، پاسپورٹ اوردیگر سسٹمز کی بحال کیا جائے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں