مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہو گیا، افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں دونوں طرف کے تاجروں کی مدد کے لیے قونصل خانہ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اس بات پر زور دیا کہ قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن رابطے اور تجارتی ترقی کے رجحان کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔نمائشں میں پچاس پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہیں۔جن میں خوراک چاول، مصالحہ جات، پراسیسڈ اور پیکڈ فوڈز، ٹیکسٹائل ملبوسات، ہوٹل سپلائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور انجینئرنگ خدمات شامل ہیں۔تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور سعودی تاجر برادری کے رہنماں نے شرکت کی، یہ نمائش 23 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں