مشتعل افراد نے میاں بیوی’ دیور نے بھابھی کو گولیاں مار دیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل افراد نے میاں بیوی جبکہ دیور نے بھابھی کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 76 رب کی رہائشی صباء شہزادی زوجہ ستار سسرال والوں سے جھگڑ کر میکے چلی گئی تو اس کا دیور عرفان منانے کیلئے گئے تو راضی نہ ہونے پر دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی صباء شہزادی کو بری طرح زخمی کر دیا جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 411 گ ب کے رہائشی محمد سلیم نے بتایا کہ اسکا بھائی رشید اور اسکی اہلیہ رمضانہ بی بی کا کسی بات پر محلہ دار سے جھگڑا ہو گیا تو بات تلخ کلامی پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا، ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں