PP-116میں190پولنگ سٹیشن بنیں گے،عملہ کی تعیناتی کیلئے فہرستیں طلب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی116 میں 2لاکھ 76ہزار 687 ووٹرز کیلئے 190پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ ضلعی الیکشن کمیشن نے سرکاری ونجی سکولز’ کالجز وڈسپنسریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے پولنگ عملہ تعینات کرنے کیلئے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیل کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی116 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 2لاکھ 76ہزار 687 ہیں، ان میں ایک لاکھ 46ہزار 34مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 30ہزار 653خواتین ووٹرز 23نومبر کو اپنا حق رائے استعمال کرینگے۔ جس میں 98مرد اور 92خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے اور ان میں مجموعی طور پر 544 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 285میل اور 249فی میل بوتھ ہونگے۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشنز کیلئے حلقہ پی پی116 میں سرکاری ونجی سکولز’ کالجز’ ڈسپنسریوں کی نشاندہی کر دی۔ جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ آفیسرز، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور دیگر معاونین کی تعیناتی کیلئے رپورٹ طلب کر لی۔ تاکہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں