خاتون کو قاتل کو سزائے موت کا حکم

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کے احکامات صادر کر دئیے،ملزم حمزہ ریاض نے شادی سے انکار پر شادی شدہ خاتون کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ صفدر حسین نے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے مقدمہ نمبر 295/24 بجرم 302 کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حمزہ ولد ریاض کو سزائے موت کے احکامات صادر کر دئیے ہیں استغاثہ کے مطابق ملزم حمزہ ریاض نے شادی سے انکار پر شادی شدہ خاتون نگین فاطمہ کو قتل کیا تھا جسکے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کلثوم بی بی کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں