جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر رواں سال سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کارروائیاں۔ رواں سال قتل و اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کے 4ہزار کے قریب ملزمان گرفتار ۔ رواں سال قتل کے 557ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا جس کی چالاننگ شرح 88فیصد رہی۔ اقدام قتل کے 1014ملزمان گرفتار ہوئے اور چالاننگ شرح 83فیصد رہی۔ اغواء برائے تاوان کے 8ملزمان گرفتار ہوئے اور چالاننگ شرح 100فیصد رہی۔ رواں سال اغواء کے مقدمات میں 1794ملزمان گرفتار ہوئے اور چالاننگ شرح 85فیصد رہی۔ گینگ ریپ اور ریپ کے 504ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جن کی چالاننگ شرح 93فیصد رہی۔ سی پی اوصاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گشت اورناکہ بندیوں کومزید موثر بنایا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں