جامعہ زرعیہ میں سیلف گرومنگ ورکشاپ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ویمن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام ایک روزہ سیلف گرومنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکاء کو جدید میک اپ کی تیکنیک اور مہارتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار نے کہا کہ خوبصورتی شخصیت اور زندگی کی عکاس ہوتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو تاکید کی کہ وہ ایسی عادات اپنائیں جو زندگی میں خود اعتمادی پیدا کریں۔ انچارج ویمن انڈسٹریل ہوم صدف اقبال نے کہا کہ خوبصورتی صرف ظاہری شکل تک محدود نہیں بلکہ اس میں ذہنی اور جذباتی صحت بھی شامل ہے۔ عائشہ مشتاق نے خود آگاہی اور نظم و ضبط کو ایک اچھی شخصیت کے اہم عناصر قرار دیا۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی سکنا نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور تربیت فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں