منڈی صادق گنج میں اسموگ میں اضافہ،سانس لینا محال

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)سموگ کے بڑھتے اثرات متعلقہ ادارے غیر متحرک۔0سے 50تک انسانی صحت کے لئے مفید ائیر کوالٹی 150سے 200تک جا پہنچی ائیر کوالٹی انڈیکس مزید بڑھنے کے امکانات۔سموگ کے اثرات گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ آنیوالے دنوں میں دھان کی کٹائی کے بعد رہ جانیوالے ناڑ کو آگے لگانیکا سلسلہ بھی شروع ہو جائیگا جس سے مزید سموگ پیدا ہو گی موجودہ صورت حال میں گرد و نواح کے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شہر اور ملحقہ آبادیوں میں رات کو جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لئے دھواں کر دیا جاتا ہے جس سے رات بھر فضا میں دھویں کے بادل چھائے رہتے ییں جو کہ علی الصبح سموگ میں اضافے کا بڑا سبب بن رہا ہے رات بھر ہونے والے اس دھویں اور دن میں گردوغبار کے باعث انسانی صحت کے لئے جس مفید ائیر کوالٹی 0 سے 50 کے درمیان ہونا چاہئے وہ 150 کی خطرناک حد تک علی الصبح ہی ہو جاتی ہے اور شام کے اوقات میں یہ ائیر کوالٹی 200 تک جا پہنچتی ہے جس کی وجہ سے سانس اور دمہ کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے سرشام دھویں میں اضافے کے باعث عام صحت مند شہری بھی گلے میں تکلیف اور آنکھوں میں جلن محسوس کرتا ہے سموگ کے تدارک کے لئے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی اقدامات تاحال نظر نہیں آ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں