سرکاری زمین سے مٹی اٹھانے پر مقدمہ درج

ماموں کانجن(نامہ نگار) محکمہ مال کی جانب نے تین افراد پر سرکاری زمین سے ایک کروڑ روپے مالیتی مٹی اٹھانے پر مقدمہ درج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین افراد نے رقبہ سرکار مربع نمبر 58واقع 497گ ب ملحقہ گورنمنٹ کالج سے کرین اور ٹریکٹروں کی مدد سے ایک کروڑ روپے مالیتی مٹی اٹھا کر گہری کھائی بنادی محکمہ مال کے افسران کی جانب سے مداخلت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے قطب نثار گرداور حلقہ ماموں کانجن کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں