مغرب کیلئے خوفناک پیشگوئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور فرانسیسی نجومی ناسٹرڈیمس نے 1555 میں لکھی گئی کتاب Les Prophties میں 2025 کے آخری وقتوں کے حوالے سے خوفناک پیشن گوئیاں کی تھیں جن کے مطابق مغرب کا خاموش زوال ممکن ہے۔ اپنی کتاب میں کی گئی پیشگوئی میں ان کا کہنا تھا کہ جب مریخ ستاروں کے درمیان اپنا راستہ سنبھالے گا، انسان کا خون عبادت گاہوں پر بکھرے گا، مشرق کی جانب تین بڑی طاقتیں اٹھیں گی اور مغرب اپنی روشنی خاموشی سے کھو دے گا۔ بعض مفسِرین کی رائے ہے کہ اس عبارت کا مطلب ہے کہ ایک بڑی جنگ یا انتشار کا آغاز ہوگا، جس میں مشرق میں ایک نیا تنازع پیدا ہوگا اور مغرب کی طاقت اور اس کا عروج واضح طور پر زوال کا شکار ہو جائے گا۔ اس تناظر میں خاموش زوال کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ مغربی طاقتیں بغیر کسی شور شرابے کے اپنی اہمیت کھو دیں گی۔ ماہرین موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جغرافیائی اور عالمی سیاسی دھاروں کی سمت کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پیشن گوئیاں نا صرف علامتی ہیں بلکہ موجودہ کشمکش، اقتصادی بحران اور عالمی حرکیات کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں