ایڈوائزر محتسب پنجاب 28 اکتوبر کو ٹوبہ میں کھلی کچہری لگائینگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایڈوائزر محتسبِ اعلی پنجاب عبداللہ شاہد 28اکتوبر 2025 بروز منگل صبح 10:30بجے میونسپل کمیٹی ہال پیر محل میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اوپن کچہری منعقد کریں گے۔اوپن کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کا موقع پر حل فراہم کرنا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنی شکایات براہِ راست ایڈوائزر محتسبِ اعلی پنجاب کے سامنے پیش کریں۔ایڈوائزر محتسب عبداللہ شاہد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے فیلڈ میں جا کر لوگوں سے براہِ راست ملاقات ان کے منصب کا اہم حصہ ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اوپن کچہری میں موجود رہیں تاکہ شکایات کا موقع پر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں