سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے طلبہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے معاشرے میں سوشل میڈیا جرنلزم کی اہمیت کے موضوع پر مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے شعبہ ابلاغیات کے طلبا کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقا د کیا گیا۔ آرٹس کونسل میں منعقد سیمینار میں سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر میاں منور اقبال، جنرل سیکرٹری اورنگزیب ملک، سینئر نائب صدر بلال ڈوگر ، نائب صدر حنان بخاری، فنانس سیکرٹر ی شعیب الطاف اور انفارمیشن سیکرٹری فیضان خالد نے شرکت کی۔ آگاہی سیشن میں صدر میاں منور اقبال کی جانب سے طلبا کو جرائم کی دنیا سے خبر کو تحقیق کے ساتھ پیش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میاں منور اقبال کا کہنا تھا کہ آجکل غیر ذمہ داری سے سوشل میڈیا پر خبریں پھیلا کر وویوز کے چکروں میں اصل خبر کو دبا عام ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا میں سنسی و غلط خبروں کی بھرمار ہے۔ مگر ہمارا مقصد تحقیق، خبریت، جانبداری اور ان سب لوازمات کے ساتھ اسے عوام تک پہنچانا ذمہ داری ہے جس کیلئے ابھرتے صحافیوں کو ساتھ لیکر چلنا بھی عزم ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری اورنگزیب ملک کی جانب سے طلبا و طالبات کو سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے آغاز کا مقصد اور سوشل میڈیا کی موجودہ دور میں اہمیت بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے جسکے مثبت استعمال سے طلبا معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں ایک مضبوط کردار ادا کر سکتے ہیں سئینر نائب صدر بلال ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا جرنلزم شروع کرنے کیلئے طلبا بجائے ڈگری کے مکمل ہونے کے انتظار کے اسے آج سے ہی اپنے پسندیدہ دائرے میں رہتے ہوئے شروع کر سکتے ہیں جس کی رہنمائی کیلئے سوشل میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیدار و اراکین ہمہ وقت حاضر ہیں نائب صدر حنان بخاری کی جانب سے طلبا و طالبات کو سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے مثبت انداز بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور طلبا کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے سے متعلق پریکٹس پر زور دیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری فیضان خالد نے سر انجام دئے اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز سے آئے شعبہ ابلاغیات کے طلبا و طالبات نے سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے عہدیداروں سے سوال جواب بھی کئے اور اس سیشن کو انکی پروفیشنل زندگی کے حوالہ سے انتہائی مفید قرار دیا اس موقع پر سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے اراکین زوہیب ہاشمی، ابرار برکت سمیت دیگر بھی موجود تھے ایونٹ کا مقصد سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کی جانب سے طلبا کو پروفیشنل لائف سے متعلق آگاہی اور انکی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں عملی زندگی میں بڑھنے کا مواقع فراہم کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں