معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی ن لیگ کا ایجنڈا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ معاشی استحکا م اور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ ن کا ایجنڈاہے لوٹ مار قتل وغارت اور اپنے مقاصدکیلئے جلا گھیرائو کرنیوا لے قا نو ن کی گرفت سے بچ نہیں سکتے وفاقی اور پنجاب حکو مت نے مکی ترقی اورعوام کو بنیادی سہولتو ں کی فراہمی سمیت ریا ست کیخلاف سازش کرنیوالوں کونکیل ڈا ل دی ہے۔انتہا پسندی کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں-ان کاکہناتھاکہ مذہب کے نام پر پرتشدد رویے قابل مذمت اورقابل مرمت ہیں-مسلم لیگ ن کسی بھی جماعت پر پابندی کامی حامی نہیں، تاہم قانون ہاتھ میں لینے اور ریاستی اداروں پر حملے کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر نکل کرپولیس اہلکاروں کو مارنے اورعوامی املاک کو آگ لگانے والوں کے ساتھ سخت فیصلوں کی ضرورت ہے- پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے، تاہم اگر کوئی ملک یا گروہ اشتعال انگیزی کرے تو پاکستان کے پاس اس کا موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے بھارتی جارحیت کا ہر فورم پر نپا تلا اور پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا بھارت افغانستان کو بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے، لیکن ہم اس طرح کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں