تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں ڈیرہ پر سوئے بزرگ شہری کو قتل کردیا گیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں ڈیرہ پر سوئے بزرگ شہری کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ84سرشمیر کا رہائشی 77سالہ محمود احمد اپنے ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا نا معلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کر کے ورثا کے حوالے کر دی’ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں