تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے،باپ کوشدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال مریفر کر دیا گیا ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر418ج ب کاجاوید اپنے بیٹے کے ہمراہ چارہ لے کر گدھا ریڑھی پر واپس گھر آرہے تھے کہ گائوں کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار ڈمپر نے ان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی وہ گئے ۔جبکہ ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیازخمیوں کو فوری طور پر تھصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد جاوید مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تھانہ صدر پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں