تھانہ گڑھ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ،30سالہ خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

ماموں کانجن (نامہ نگار ) ماموں کانجن تھانہ گڑ ھ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں 30 سالہ خاتون جاں بحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتا یا گیا ہے کہ تھانہ گڑھ فتح شاہ کے علاقے مرادکوٹ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم حادثے کے نتیجہ میں خاتون (خ) زوجہ عبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ سلیم اور محمد یسین شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریکٹر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ گڑھ نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش اور زخمیوں کو طبی امداد دی کے ہسپتال منتقل کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں