وراثت میں حصہ نہ دینے پر بہن نے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وارثت میں حصہ نہ ملنے پربہن نے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا، بتایا جاتا ہے کہ ڈھڈی والا کی رہائشی عائشہ بی بی نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد اس کے بھائی خورشید نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بہن بھائیوں سے مختار عام حاصل کر کے وراثتی زمین فروخت کر دی۔ تو انہوں نے اپنا حصہ طلب کیا تو بھائی خورشید نے لیت و لعل کے بعد حصہ دینے سے انکاری ہو گیا جس پر خاتون نے امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرنے پر بھائی کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں