فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر بیوی نے زہر دیکر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکری والا کے علاقہ 83 ج ب کے رہائشی 40سالہ شاہد ولد صادق کی شادی دو سال قبل 25سالہ اقصیٰ بی بی سے ہوئی تھی، شادی کے بعد میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے، میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تو گزشتہ شب اقصیٰ بی بی نے شوہر کو مبینہ طور پر کھانے میں زہر ملا کر کھلا دیا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹھیکری والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلہ بیوی کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔




