سکھر (نامہ نگار) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوہزا پچیس کا جعلی پیپرسوشل میڈیاپروائرل ہوگیا۔سیبا ٹیسٹنگ سروس نے پرچے کو فیک قرار دیتے ہوئے اسے ایم ڈی کیٹ کے امید واروں کو گمراہ کرنیکی سازش قراردے دیا۔ وائس چانسلر آئی بی اے سکھرکاکہناہے کہ طلبہ سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پر دھیان نہ دیں، نقل مافیا ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتی، پرچہ نہ آئوٹ ہوا اور نہ ہی ہونگا ۔




