لاہور (بیوروچیف) سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ تو سب دیکھ رہے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ خالص سونا پہچاننا کتنا مشکل ہے؟ایک تولے کے سونے کے دو سیٹ،ایک کی قیمت4لاکھ31ہزار روپے سے زائد اور دوسرے کی 3 سے ساڑھے 3 لاکھ روپے ہے،وزن ایک، مگر قیمت میں اتنا فرق کیوں؟ آئیے آپ کو سمجھاتے ہیں۔آج کل سوناصرف زیورنہیں،بلکہ سرمایہ بھی سمجھاجاتا ہے،مگراس کی خریداری دھوکے کا باعث بن سکتی ہے،کیونکہ بہت سے لوگ سونے کی پرکھ نہیں جانتے اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کم کیرٹ کا سونا خالص کے دام میں خرید لیتے ہیں۔سناروں کے مطابق 18اور 22کیرٹ کے سونے میں فرق سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں،ماہرین کے مطابق سونا بیچتے وقت 20سے 30فیصد کٹوتی عام ہے،کیونکہ زیور پگھلانے اوردوبارہ بنانے میں کچھ سونا ضائع ہوجاتا ہے اوراگر آپ سوناخریدنے جارہے ہیں، تو صرف چمک نہیں،کیرٹ، قیمت، رسید اورکٹوتی کی جانچ بھی ضروری ہے جبکہ سونے کی قیمت جب نیچے ہو، تب خریدنا بہتر اور جب بڑھ جائے تو فروخت کرکے منافع لیا جا سکتا ہے۔




