ریسٹ ایریا بھیرہ میں گرانفروشی کیخلاف کارروائی،ایک لاکھ جرمانہ عائد

سرگودہا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے ریسٹ ایریا بھیرہ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قیمتوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کریں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لیے چیکنگ کا یہ عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گااور آئندہ خلاف ورزی پر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ اور منصفانہ قیمتوں کے نفاذ کے لیے بھرپور اقداما ت کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں