نصرت بھٹو نے بد ترین مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپا ر ٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ مادر جمہو ریت بیگم نصرت بھٹو نے مردآنہ وار وقت کے جابر حکمران سے ٹکر لی لیکن ریاست کے خلاف بغاوت نہیں کی بد ترین مصائب اور مشکلا ت کا مقابلہ کیا ظلم و جبر،آمر یت قید وبند اور اذیت ناک صعوبتوں کے طویل سفر میں عوامی حکمرانی کا پر چم سر بلند رکھا بیگم نصرت بھٹو نے نہ قابل بیان سانحاتکا سامنا کیااور آمریت کے سامنے اپنا سر تسلیم خم نہ کیا۔پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، آج پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر کارکن اور باشعور عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں جو اپنے شہید قائدین کے افکار و فلسفے کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی14ویں برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی پی پی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان ،پی پی پی ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہاکہ شہادتوں کی داستان بھٹو تیرا خاندان ہے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں آج بھی مشعل راہ ہے پاکستا ن پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر کے ڈویژنل صدر فیصل آباد چوہدری خادم حسین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جانب سے جمہوریت مساوات اور عوامی خدمت کے عظیم جذبے کو بڑھانا ہی ان کے لئے بہترین خراج عقیدت ہے ۔ آخر پر محمد طاہر شیخ نے بیگم نصرت بھٹو قائد عوام شہید بھٹو بے نظیر اور والدہ سردار عامر حیات سندھو،چوہدری نجف ضیاء ورائچ کی چچی جان کے علاوہ ا مت محمدیہ کے تمام مرحومین سمیت شہدائے پاک آرمی فلسطین کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کروائی نیز سابق صدر آصف علی زرداری کی سمیت چیئرمین بلاول بھٹو کی درازی عمرکے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں