عوام کے تعاون سے پر امن معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے سرکل کمالیہ میں ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات تھانہ بھسی تھانہ صدر کمالیہ اور میونسپل کمیٹی ہال کمالیہ میں کھلی کچہریاں کا انعقاد کیا اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے کھلی کچہریوں میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او کے گوش گزار کیے ۔ڈی پی او عبادت نثار نے شہریوں کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ کھلی کچہریاں عوامی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں اور پولیس کے وقار و ساکھ میں اضافہ کرتی ہیں۔ عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن اور محفوظ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے ۔کھلی کچہریوں میں شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہا اور پولیس کی عوامی خدمت کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں