فصلوں کی باقیات جلانیوالوںکیخلاف کارروائی ہو گی

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے چک نمبر 56 جنوبی میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سر فراز ولد عبدالغفار قوم کمبوہ، ساکن چک نمبر 56 جنوبی کو اپنی زرعی زمین پر دھان کی فصل کے بھوسے کو آگ لگاتے ہوئے پایا گیا۔حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خطرات کو روکا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے تمام تحصیلوں میں ٹیمیں سرگرم ہیں اور کسی کو ماحول کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں