محفوظ خون کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں 8نئے بلڈ سنٹربنانے کامنصوبہ تیار، منصوبے پر ترامیم کے بعد لاگت 4ارب95کروڑ تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کیمطابق محکمہ صحت نے بجٹ میں شامل کرنے کیلئے پی اینڈڈی سے رجوع کر لیا، 482ہسپتالوں کے بلڈ بینک سنٹرز سے جڑیں گے۔ خون کے ٹیسٹ، ذخیرہ اور فراہمی کا جدید نظام بنایا جائے گا، خون عطیہ سے لے کر مریض کو دینے تک مکمل نگرانی ہوگی۔ ریجنل بلڈ سنٹرز جہلم، لاہور، مظفرگڑھ، اوکاڑہ میں قائم ہونگے، میانوالی، شیخوپورہ، لیہ اور وہاڑی میں قائم ہوں گے۔ منصوبہ جون 2027تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، محفوظ خون کی فراہمی کیلئے بڑا قدم ہوگا، 167بڑے ہسپتال اور 315دیہی مراکز بھی منصوبے میں شامل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں