تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میںتیز رفتارٹرالے کی ٹکر لگنے سے 35سالہ موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر430ج ب کاعلی اخترموٹر سائیکل نمبرTSK.5630پرسوارگائوں کے قریب جا رہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتارٹرالہ نمبرTMK 137کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سے گر کر ٹرالہ کے ٹائروں کے نیچے آگیااور موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیااطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں