جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں جھگڑا’ ڈی ایم ایس معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد انتظامیہ اور درجہ چہارم کے ملازمین میں لڑائی شدت اختیار کر گئی’ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پرڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا فیصل کو عہدے سے برطرف کردیا گیا’ درجہ چہارم کے ملازمین اور ڈی ایم ایس کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس پر ایم ایس اور ڈی ایم ایس نے مذکورہ ملازمین کو تھانہ میں بند کروا دیا، جس کا علم ہونے پر سابق ایم پی اے خواجہ اسلام نے مذکورہ ملازمین کو تھانہ سے راہ داری ریمانڈ پر رہائی دلوائی، تاہم ایم ایس نے تینوں ملازمین کوہسپتال سے بے دخل کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا فیصل کو انتظامیہ معاملات میں اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں