پولیس ڈاکوؤں پر قابو پانے میں ناکام،مزید53وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم’ آج پھر مزید 53 ورارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا جبکہ موٹرسائیکل چوروں کا گروہ متعدد شہریوں کو پیدل کر گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابق39 گ ب میں رمضان کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چھین کر لے گئے’ عبداﷲ پور کے قریب گلریز سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر ہاشم سے 10ہزار’ فون’ 366 گ ب میں وسیم سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ فہد ٹائون کے ارسلان سے 20ہزار’ فون’ کوہ نور ٹائون کے قریب نصراﷲ سے نقدی’ فون’ 111 ج ب کے نواز س ینقدی’ فون’ ٹیک ٹائون کے اظہر سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد ڈی بلاک کے قریب مبین احمد سے4ہزار و فون، آبادی کرم الٰہی کے قریب امین سے سوا لاکھ و فون، کلیم شہید کالونی میں دانش سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 195ر۔ب کے شاہد سے اڑھائی لاکھ، منصور آباد کے وسیم سے نقدی و فون، جوہر کالونی کی کنیزاں بی بی کے گھر سے سامان چوری، باگیوال روڈ پر نزاکت علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،عبداللہ پور کے قریب افتخار سے5ہزار و فون، نیشنل سلک مل کے قریب ذوالفقار علی سے 5ہزار و فون، مدینہ ٹائون عابد شہید روڈ پر عثمان سے43ہزار و فون، کوہ نور سٹی کے قریب عدنان سے جھپٹا مار کرفون، نعمت کالونی نمبر2کے قریب عارف سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون سوساں روڈ پر فرح سے جھپٹا مار کر پرس، 56ج ب کے شرافت علی سے 40ہزار، ستارہ کالونی میں شکیل کی رگڑائی والی مشین چوری، سمن آباد ٹیکنیکل کالج کے قریب اویس سے نقدی و فون، 272گ ب کے علی احمد کی ڈھاری سے 9لاکھ سے زائد مالیت کے سولر سسٹم چوری، 211گ ب کے شکیل احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 194ر۔ب کے احسن علی سے 19ہزار وفون، 266ر۔ب کے عتیق الرحمن کے ڈالہ سے لاکھوں کا سامان چوری، ایوب کالونی کے طارق محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی و فون، 75ج ب کے شہروز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 616 گ ب کے حسن علی سے 28ہزار وفون چھین لیا، 540گ ب کے حق نواز سے 80ہزار وفون، عالم شاہ کے محبوب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 388گ ب کے ریاض کا گھر لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔محلہ فاروق آباد کے اویس، سبزی منڈی سے شہباز، کمپنی باغ سے امتیاز، ٹی بی ہسپتال کے قریب عبدالماجد، ضلع کچہری سے نعمان علی، بسم اللہ ٹائون کے نذر علی، گلستان کالونی سے علی حسین، بولیدی جھگی کے عالم شہزاد، سوساں روڈ سے ارسلان ، سمن آباد کے عدنان حمید،243ر۔ب کے سرور، الفیاض کالونی کے عبدالغفار، پیپلز کالونی بابر چوک سے شکیل، جڑانوالہ روڈ سے احسن، جڑانوالہ سے عمران، علی ٹائون کے اللہ دتہ، 229ر۔ب کے علی رضا، مکوآنہ کے نادر حسین،372گ ب کے عبدالوحید و دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں