5ماہ کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پنشنرز مشکلات کا شکار

جڑانوالہ(نامہ نگار) 5ماہ کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر رئیائرڈ پنشنرز بیماری اور حالات کی ستم ظریفی کے ہاتھوں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور،رئیائرڈ پنشنرز کیلئے بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی اور ادویات کا حصول ناممکن ہو گیا، حکام بالا سے فی الفور اس گھمبیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سینکڑوں رئیاٹرڈ پنشنرز 5ماہ کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ہیں درجنوں معمر پنشنرز جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہے جنہیں ادویات کی فراہمی انتہائی اشد ضروری ہے مگر ادویات خرید نہیں پا رہے ہیں بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث گھروں کے بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگیاں بھی درد سر بن چکی ہے محلوں میں قائم کریانہ شاپس مالکان نے بھی بقایا جات ادا نہ کرنے پر مزید سودا سلف ادھار دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ایسی صورتحال نے ریٹائرڈ پنشنرز کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ریٹائرڈ پنشنرز کا کہنا ہے کہ پوری زندگی قوم کے معماروں کی خدمت میں گزار دی ہے اور اب انکو کو بے یار مدد گار حالات کی ستم ظریفی پر چھوڑ دیا گیا ہے جو انتہائی افسوناک امر ہے مئی تک ادائیگیوں کے بعد 5 ماہ کے بقایا جات کی عدم ادائیگی نے زندگی کے سفر کو کٹھن بنا دیا ہے جبکہ ادویات نہ ملنے کے باعث بیماریوں کے ہاتھوں تنگ درجنوں پنشنرز سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں رئیائرڈ پنشنرز نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ 5 ماہ کے بقایا جات کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائے تاکہ انکی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں