ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس 8بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس 8بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوکل پرسن کا چارج سنبھالتے ہی متحرک ہو گئی، مختلف بازاروں کا وزٹ کرتے ہوئے عارضی تجاوز ا ت کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر کر لیں اور فٹ پاتھ خالی کر دیں، فٹ پاتھ پر پڑا ہوا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر عملہ بھی ہمراہ تھا۔ فوکل پرسن عظمت فردوس نے کہنا کہ 8بازاروں کو وہیکل فری بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں کے داخلی وخارجی راستوں پر گاڑیوں کا داخلہ بند کریں۔ انہوں نے مختلف تاجروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں اور خریداروں کیلئے خالی رکھیں اور اپنا سامان دکان کے باہر نہ رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز پر عمل کریں اور دوبارہ کسی نے سامان فٹ پاتھ یا دکان کے باہر رکھا تو اس کو نہ صرف ضبط کر لیا جائے گا بلکہ دکاندار کو جرمانہ بھی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں