فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 36کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کی 6سڑکوں پر 5.45کلومیٹر ایریا میں مر مت وبحالی پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شدید ضرورت طلب سڑکوں کی بحالی،مرمت اور کارپٹ تعمیر کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام تیزی سے مکمل کرایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت کی معیاری سفری سہولیات میسرآئیں۔




