فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 116 کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات نے بنو قابل آئی ٹی فری کورس کے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ تقریب میں فوکل پرسن پی پی 116 رانا طہ خان، میاں عتیق الرحمن، ڈاکٹر عبدالعلیم، میاں اعجاز حسین، سہیل قاسمی، طلحہ محمود، جاوید اسلم ساہی اورڈپٹی ڈائریکٹر بنو قابل رانا نعیم نے شرکت کی۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام حافظ نعیم الرحمن کے اس ویژن کی عملی تصویر ہے جس کے ذریعے ملک کے غریب گھرانوں کے بچوں کو ہنر مند بنا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے ذریعے غریب عوام کے بچوں سے تعلیم کا بنیادی حق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دنیا آئی ٹی کے میدان میں روز بروز ترقی کر رہی ہے۔




